Friday, May 20, 2022

ٓٓاصول/Asool

 







ٓٓاصول


ٓاصول توڑنے کے بھی اصول ہوتے ہیں

ورنہ تو ہر وقت ہر جگہ اصول ٹوٹتے پھریں


کوئی بات ہوتی ہے تو اصول بنتا ہے

اس کے بغیر 

موجودہ صورتِ حال برقرار نہیں رہ سکتی


اسے تو برقرار رکھنا ہے

اسی کا نام استقامت ہے

اسی سے استحکام ہوتا ہے


لیکن حالات کی صورت برقرار رکھنے والا 

اگر ضرورت سمجھے تو

اصول توڑا بھی جا سکتا ہے



یہی اک اصول ہے اصول کو توڑنے کا

اس کے علاوہ اور کوئی توجیہ ناقابلِ قبول ہے 

بلکہ قابلِ تعزیر ہے


ضرورت بھی عجب شے ہے

صاحبانِ حال کو مجبور کر دیتی ہے


ضرورت ایجاد کی ماں ہے

اربابِ اقتدار کی داشتہ ہے

اور اس کا نظریہ 

اس کا دلال ہے


ناصر گوندل

حلقہِ اربابِ ذوق، نیو یارک

اتوار ، ۱۵ مئی  ۲۰۲۲؁ء