Monday, January 24, 2022

Leaves of Grass/first poem/Urdu translation ( inspired)

گھاس کے پتے 

[لیوز آف گراس،والٹ وٹمین]

آواز دے رہی ہے مری ہستیِ نہاں
آ کہ بنامِ ذات لکھیں ایک داستاں

اس جسم و جاں کا قصہ کریں اس طرح بیاں
اک بار لوٹ کر ہمیں آنا ہو پھر یہاں

یا مدتوں کے بعد کوئی اور ہو مکاں
نغمہ سرا ہوں جب بھی جمے بزمِ دوستاں

ہم پھر کریں شمار اسی بود و ہست کا
ساحل پہ جو بپا ہے اسی سرگزشت کا

بپھری ہوئی  ہےلہر کہ ٹکرائے بار بار
کیا خاک کا شجر کا ہواوں کا اعتبار

مسکان یوں ہی گیت مرے بانٹتے رہیں
چلتا رہوں میں ساتھ چلیں مسکراہٹیں

اس نغمہِ ابد سے کروں ابتدا کلام
اس جسم و جاں کے گیت کو دیتا ہوں اپنا نام
ناصر گوندل حلقہِ اربابِ ذوق نیو یارک
اتوار16/جنوری2022


No comments:

Post a Comment