Sunday, May 10, 2020

Shahidaan e Corona






شہیدانِ کرونا



شہیدانِ جنگِ بلائے کرونا
تمہاری خطا ہے
کہ تم کو زمانے کی طاقت تریں 
قوتوں کی پناہ ہے

کوئی لڑکے دیکھے
تو مہلک تریں،آتشیں

اسلحے کا جواباً  اسے سامنا ہے
مگر اب یہاں پر جو دشمن بنا ہے
وہ پنہاں ہے ایسے 
کہ ویسے تو وہ سانس کے درمیاں ہے
بظاہر عیاں ہے
مگر وہ نہاں ہے

یہاں نہ بموں کا ڈراوا چلے گا
نہ امداد بندی کی دھمکی چلے گی

جہاں پر مقابل چنے جا رہے تھے
جہاں پر غنیموں کی منڈی لگی تھی
خدایانِ حاضر نے وقتِ چناوٗ

وبایانِ مہلک کو قابل نہ سمجھا
نہ شامل کیا فہرسِ دشمناں میں
کہاں چھوت کی مفلسانہ وبائیں
کہاں عالمی طاقتوں کی پناہیں

کوئ نہ بنی حکمتِ جنگ سازی
یہ لڑنے سے پہلے ہی ہاریں ہیں بازی

شہیدانِ جنگِ بلائے کرونا

نہتے ہی مقتل اتارے گئے ہو
کہ ’تاریک راتوں میں  مارے گئے‘ ہو


ناصر گوندل
حلقہِ اربابِ ذوق، نیو یارک
آن لائن اجلاس
اتوار ۱۰ مئی،  ۲۰۲۰؁ء

۱۷ رمضان، ۱۴۴۱؁ھ










No comments:

Post a Comment